• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملا نہ ہی روٹی


پنجاب میں حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ پہنچ سکا۔

حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملا نہ ہی روٹی سستی مل سکی۔

چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 9 جولائی سے دکانوں پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہوسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بدستور 1 ہزار 50 روپے ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی بلکہ آٹے کی 85 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین