اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ماہر نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو غیر قانونی اقدام قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ماہر ایگنیئس کالمارڈ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس حملے کا جواز اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایگنیئس کالمارڈ کا کہنا تھا کہ اس حملے سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
اس حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔