آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر(جنگ نیوز )قابض بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مریضوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، لواحقین اپنے پیارے کی لاش کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید