• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں مسافر بس دریا میں جاگری، 21 افراد ہلاک

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کے جنوب مغربی شہر انشون میں مسافر بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔چین کے جنوب مغربی شہر انشون میں ایک پل پر نیلے رنگ کی مسافر بس رواں دواں ہے اور اچانک ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دوسری لین میں آتے ہوئے پل سے نیچے دریا میں گر جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بس میں ہائی سکول کے آخری سال کے طلبا سوار تھے جو کالج میں داخلے کے لیے امتحانات دینے کے لیے جارہے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق بس میں سوار 38 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جن میں سے 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین