• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد، ملزم کاصحت جرم سے انکار

کراچی (این این آئی)کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی، ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس کی جانب سے عذیر بلوچ کو سخت سیکورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا جبکہ کمرے عدالت میں فاضل جج نے ملزم کو فرد جرم پڑھ کر سنایا کہا آپ پر عبدالصمد کے اغوا برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 70ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کو قتل کیا کیا اپ اپنا جرم قبول کرتے ہیں جس پر کٹہرے میں موجود ملزم عذیر بلوچ نے سر ہلاکر صحت جرم سے انکار کردیا ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین