• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کا 6 نکاتی ایجنڈا

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب نے جی20 گروپ میں شامل اقوام کا صدر ہونے کی حیثیت سے چھ نکات پر مشتمل کاروباری منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد عالمی معیشت کو کساد بازاری اور کورونا وبا کے اثرات سے نکال کر بحال کرنا ہے۔

جی20 کا حصہ بی20 بزنس گروپ کے چیئرمین یوسف البینیان نے ریاض سے آن لائن سیمینار میں بات کرتے ہوئے عالمی وبا کے تناظر میں اقدامات کرنے بشمول پانچ کھرب ڈالر عالمی مارکیٹ میں ڈالنے کی ایک بار یقین دہانی کروائی ہے لیکن انہوں نے متنبہ بھی کیا ہے کہ بڑی معیشتوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات کم کرنے اور بیماری کی ممکنہ ’دوسری لہر‘ سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

البینیان کا کہنا تھا ’حکومتوں، عالمی انتظامی اداروں اور کاروباروں کے درمیان اشتراک و تعاون ہی وہ اہم اور مؤثر چیز ہے جس کی بدولت سرحدوں سے ماورا اس کثیر جہتی مسئلے کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بی ٹوئنٹی کے خیال میں عالمی تعاون اور اتفاق کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے جس کی مدد سے کثیرجہتی اور نظام میں آنے والے اس بحران پر قابو پایا جا سکے۔

تازہ ترین