• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت کی موت پر اُٹھنے والے سوال اہم ہیں، منوج پائی

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر بھارتی اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ سوشانت کی موت سے متعلق اٹھنے والے سارے سوال اہم ہیں جن کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔

سوشانت سنگھ کے ساتھ 2019ء میں فلم ’سونچیریا‘ میں کام کرنے والے اداکار منوج پائی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشانت سنگھ کی خودکشی پر اُن کے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والا غم و غصہ جائز ہے، یہ ہمارے لیے ضروری ہےکہ ہم سوشانت کی خودکشی سے متعلق ہر اٹھنے والے سوال کا جواب دیں، بھارتی انڈسٹری کو اس واقعے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ’مداحوں کا حق بنتا ہے سوال اٹھانے کا، عوام ہی ہیں جو فلموں کو ہٹ بناتے ہیں یا فلاپ کرتے ہیں، مداح اہمیت رکھتے ہیں اور اگر مداحوں کی جانب سے سوال اٹھایا جائے تو ضروری ہے کہ ہم اُن سوالوں کے جواب دیں ، یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ ایک حکومت اپنی عوام کے ساتھ کرتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سوشانت سنگھ کی خود کشی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری کے مسئلے کو نئے سرے سے اجاگر کر دیا ہے ، اب اس پر بات کی جا رہی ہے کہ باہر سے آنے والے اداکاروں اور فلمی گھرانوں کے بچوں کے ساتھ کتنا مختلف رویہ رکھا جاتا ہے۔

منوج باجپائی نے کہا کہ سوشانت سنگھ کے مداح سوشل میڈیا پر اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور سینئر اداکروں کے بچوں (اسٹار کڈز) کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے سمیت اقربا پروری کوفروغ دینے والوں کی فلموں کا بھی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

منوج پائی نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ ’وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سوشانت سنگھ نے 34 سال کی عمر میں وہ سب کچھ پا لیا تھا کو جو وہ ابھی تک حاصل نہیں کر سکے، وہ خود کو سوشانت سے زیادہ با صلاحیت نہیں سمجھتے ہیں ، اُن کے خیال میں اداکار سوشانت اُن سے زیادہ عقلمند اور باصلاحیت اداکار تھا، سوشانت سنگھ کے مقابلے میں انہوں نے بہت کم کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔‘

تازہ ترین