• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا جبکہ عدالت نے درخواست پر فیصلے تک کراچی ضلع کونسل کو ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائی جائے، سندھ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 13 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل نے بغیر ٹینڈر کے ٹیکس وصولی کا ٹھیکہ 2 لاکھ 43 ہزار روپے میں دے دیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار 17 لاکھ روپےٹیکس روزانہ کی بنیاد پر دینے کو تیار ہے۔ 

تازہ ترین