آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداکارہ ریشم کی احمد شہزاد کیساتھ تصویر وائرل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

معروف اداکارہ ریشم نے پانچ گھنٹے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں قومی کرکٹر احمد شہزاد کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

ریشم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اور احمد شہزاد دونوں سڑک کی فٹ پاتھ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اور احمد شہزاد کی ایک تصویر پر ’فرینڈز ‘ یعنی دوستوں والا ایموجی بھی لگایا۔

دوسری جانب احمد شہزاد کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریشم کے ہمراہ کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریشم کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنی پہلی فلم’جیوا ‘کی تھی، جو 1995ء میں ریلیز ہوئی، تاہم اس سے قبل وہ ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرچکی تھیں۔

ریشم کو بہترین اداکاری پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اُن کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، انتہا، طوفان اور تڑپ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید