• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: مختلف کیسز کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر زمینوں پر قبضے، غیر قانونی تعمیرات سمیت دیگر کیسز پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین شیخ نے ان کیسز کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کی۔

جسٹس خادم حسین شیخ کا اس ضمن میں اپنے ریمارکس میں کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے موجود ضوابط پر کوئی عمل نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء بھی جانتے ہیں کہ ان کا کیس فوری نوعیت کا ہے یا نہیں، کمرۂ عدالت میں خوا مخواہ رش لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سیکیورٹی خدشات، سندھ ہائی کورٹ پر پولیس نفری میں اضافہ

جسٹس خادم حسین شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ضروری کیسز کی فوری سماعت کی اجازت نہیں دیں گے، وکلاء حضرت خود پر اور عدالتوں پر رحم کریں۔

تازہ ترین