• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا خطرہ: سندھ ہائیکورٹ کا 829 قیدیوں کی رہائی کا حکم

کورونا خطرہ: سندھ ہائیکورٹ کا 829 قیدیوں کی رہائی کا حکم


سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 829 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح ہے کہ شہروں میں کورونا وبا کے پھیلنے کے باعث جیلوں میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

انہیں خدشات کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 829 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ معمولی جرائم کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔

چیف جسٹس سندھ نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

تازہ ترین