• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عالمی ایجنڈے کے تحت معیشت کو تباہ کیا، فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عالمی ایجنڈے کے تحت معیشت کو تباہ کیا، موجودہ حکمرانوں نے ملک کے باوقار اداروں کو متنازع بنادیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا جے یو آئی کراچی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کا عذاب مسلط ہے، سیاسی، نظریاتی اور اخلاقی انتشار سے ریاست کو کمزور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کرکے دنیا میں عزت اور وقار کو بڑھائیںگے، ملک کے ادارے مضبوط ہونگے تو وطن عزیز مضبوط ہوگا، ملک کو بچانے اور عوام کو نجات دلانے کیلئے قیادت کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔

تازہ ترین