• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس ایس او پیز کے تحت بحال کردی

کراچی (رپورٹ / رفیق بشیر) حکومت سندھ نے نجی ٹیکسی ٹرانسپورٹ کمپنیز اوبر اور کریم ایس او پی کے تحت سروس بحال کردی۔اس بات کی تصدیق کریم کار سروس کے منیجر نذیر ویرانی نے جنگ کے سوال پر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کریم کار سروس عوام کی سہولت کیلئے بحال ہوگئی ہے۔ تاہم حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز اختیار کرنا مسافر اور کیپٹن دونوں کیلئے لازمی ہوگا ، عوامی ضرورت کیلئے کریم کو سپر ایپ میں تبدیل کردیا گیا ہے ، سپر ایپ تین شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ،سواری ، فوڈ کی ترسیل اور رقم کی ترسیل و بل ادائیگی۔ علاوہ ازیں بدھ کو کمشنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کار سروس کیلئے ایس او پی کو یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا ، تاہم صورتحال کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد میں فیصلے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین