آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائشہ ثناء کے خلاف انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ عائشہ ثنا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔عائشہ ثنا نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ میاں علی معین سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ادھار لئے تھے جس کے عوض اداکارہ نے انہیں ایڈوانس چیک دیئے تھے لیکن ان کا دیا ہوا 2لاکھ روپے کا پہلا ہی چیک باؤنس ہوگیا۔

جس پر علی معین نے عائشہ ثنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی تھی تاہم اداکارہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ ثنا خاموشی سے بیرون ملک جاچکی ہے ۔

جس پر علی معین نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دوسری طرف علی معین نے عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دلانے کے لئے بھی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں فیصلہ بہت جلد سامنے آجائیگا۔

دل لگی سے مزید