• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے ہاتھوں بیوی، ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار قتل

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تھا نہ کورال کے علا قے شاہ اللہ دتہ کے سید ثقلین شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کی بہن (س) کو اسکے شوہر سید نجم نقوی نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ دریں اثناءراولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع جاوا روڈ پر صابری مسجد کے قریب ایک دکاندار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نےمشتاق ولد کاکا خان کی دکان پر پیسے چھینے کی کوشش کی ،روکنے پر انہوں نے فائر مار کر مشتاق کو قتل کر دیا۔ ادھر روات اور سہالہ پولیس میں حد کے تنازعہ کے باعث دونوں واردات کو ڈکیتی قرار دینے سے گریزاں رہے۔فیض آبادمیٹروسٹیشن کے قریب سے ملنے والی نامعلوم شخص کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق بدھ کی رات ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیاجوحلئیے سے نشئی معلوم ہوتاہے پولیس نے نعش قبضے میں لے کرہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی۔
تازہ ترین