• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور

کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے عدالت نے رجوع کرلیا ، شہری نے کے الیکٹرک کےخلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی جسے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کے مسئلے پر سیاسی جماعتیں صرف سیاست کر رہی ہیں۔

درخواست کے متن میں کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکنے اور کے الیکٹرک کی جانب غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ، جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین