• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنفی مساوات کا فروغ، پریانکا چوپڑا مشیل اوبامہ اور میگن مارکل کے ساتھ شامل

صنفی مساوات کے فروغ کے لیے بالی ووڈ اسٹار اور امریکی ادکار، گلوگار و گیت نگار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کئی بااثر اور مشہور خواتین رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

 اس حوالے سے 38سالہ پریانکا چوپڑا،  ورچوئل گرل اپ لیڈر سمٹ کا حصہ بنیں گی۔ اس سمٹ میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور ڈچز آف سسیکس اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کسی کے پس منظر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خواتین میں یہ طاقت ہے کہ وہ خود کو، اپنی کمیونیٹیز اور اپنے اردگرد کی دنیا کو تبدیل کرسکتی ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل 2020 @GirlUp Leadership Summit میں دیگر مقبول خواتین لیڈرز کے ساتھ شامل ہونے کے لیے میرا ساتھ دیجئے۔

ادارے کے ویب سائٹ کے مطابق اس سمٹ میں 2018 کی امن نوبیل انعام یافتہ نادیہ مراد، سی او او فیس بک شیرل سینڈبرگ، شہرت یافتہ برطانوی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی شامل ہیں۔

گرل اپ دراصل ایک لیڈر شپ کا آغاز ہے اور تقریباً 120 ملکوں کے تین ہزار پانچ سو کلبوں کی 65 ہزار خواتین اس کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ امریکا کی تمام ریاستیں بھی اس نیٹ ورک سے منسلک ہیں، اور اس کا مقصد نوجوان خواتین کے اندر صنفی مساوات اور سماجی تبدیلی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین