• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کے بعد اظہر بھی تین سال کپتان رہنے والے سرفراز کو بھول گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین سال تک تینوں فارمیٹس کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی انگلینڈ پہنچ کر ساتھی کھلاڑیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق کپتان اور اپنے دیرینہ دوست سرفراز احمد کا نام لینا ہی بھول گئے۔ سرفراز احمد پہلے دن سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اظہر علی نے ان کے بجائے محمد رضوان کو یاد رکھا۔ اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہماری پہلی چوائس سرفراز نہیں محمد رضوان ہوں گے۔ اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم اور اسد شفیق نے پر اعتماد انداز سے بیٹنگ کی ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کیا مگر ان کی بیٹنگ میں بھی نظم وضبط نظر آیا۔

تازہ ترین