• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم قانونی طریقے سے بھجوائی، لندن جائیدادوں سے شوہر کا تعلق نہیں، سرینا عیسیٰ

رقم قانونی طریقے سے بھجوائی، لندن جائیدادوں سے شوہر کا تعلق نہیں، سرینا عیسیٰ 


اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر میں پیش ہو کر تفصیلی جواب جمع کروا دیا ہے۔ سرینا عیسیٰ نے 45 منٹ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس زون میں گزارے ، ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو اور انٹرنیشنل ٹیکسز زون نےجسٹس فائز عیسی ٰ کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹے کو کو نوٹس جاری کیے تھے جن میں لند ن کی جائیدادوں کی وضاحت طلب کی گئی تھی ۔ جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ جمعرات کو خود ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے ایف بی آر کے کمشنر انٹرنیشنل زون کو تحریری جواب جمع کرادیا ، ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے افسر ذوالفقار احمد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ذرائع کے مطا بق انہوں نے تمام ریکارڈ اور منی ٹریل کی تفصیلات بھی جمع کرائیں جن میں بتایا گیا کہ انہوں نے لندن کی جائیدادیں کیسے حاصل کیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب جمع کرواتے ہوئے اہلیہ جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جو بھی رقم بھجوائی، قانونی طریقے سے بھجوائی، برطانیہ میں خریدی گئیں جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ، تینوں جائیدادوں کی تفصیلات گزشتہ سال کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہیں ، مرکزی بینک کے پاس تمام بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات ہیں۔سرینا عیسیٰ نے بیرون ملک رقم بھیجنےکیلئے ڈالر اور پاوَنڈ بینک اکاوَنٹس کی تفصیلات بھی ایف بی آر میں جمع کروا دیں ہیں۔جسٹس فائزکی اہلیہ نے ایف بی آر میں بیٹی اور بیٹے کی نمائندگی بھی خود کی ، ذرائع کے مطابق اگر ایف بی آر سرینا عیسیٰ کے جواب سے مطمئن نہ ہوا تو وہ انھیں اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنےکیلئے تازہ نوٹسز بھی جاری کر سکتا ہے یا انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بارے میں بھی کہا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین