اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس گلزار احمد نے کارکے کارڈنز الیکٹرک یوری ٹم نامی ترک کمپنی کی جانب سے نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کے حوالے سے دائر اپیل واپس لینے کی اجازت دیدی ،جمعرات کے روز چیف جسٹس نے کار کے کمپنی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور کمپنی کے وکیل عازد نفیس پیش ہوئے چیف جسٹس نے کمپنی کی استدعامنظور کرتے ہوئے نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی گئی اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی جبکہ کار کے کمپنی کی ایک متفرق درخواست منظور کر لی ۔