کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کے الیکٹرک کے معاملہ پر کس کا موقف درست ہے؟
کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ بھی کراچی میں کئی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہونی چاہئے۔
ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ میں سنگین بے ضاطگیوں اور خوردبرد پر وزیراعظم کو انکوائری کروانی چاہئے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ ڈھائی سال بعد بھی کراچی کووزیراعظم کے اعلان کردہ 160ارب کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا، کے الیکٹرک کے علاوہ بھی کراچی میں کئی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہونی چاہئے۔
کراچی میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔