اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مادرِ ملت کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو مساوات اور جمہوریت کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے قائداعظم کے سیاسی مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کی جدوجہد میں مادرِ ملت قدم قدم پر اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں،تحریکِ پاکستان کے دوران مسلمان خواتین میں جوش و جذبہ جگانے و منظم کرنے میں ان کا کلیدی کردار تھا،قائداعظم کی رحلت کے بعد ان کے فکر و مشن پر حملوں کے خلاف مادرِ ملت کی مزاحمت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔