آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاور انفرااسٹرکچر کے گرد تجاوزات حادثات کا باعث ہیں، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاور انفرااسٹرکچر کے گرد تجاوزات حادثات کا باعث ہیں ،دنیا بھر میں، بجلی کی ہائی وولٹیج لائنوں کے نیچے یا اْن کے قریب کسی بھی نوعیت کی عمارت تعمیر نہیں کی جا سکتی،بلال کالونی میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا بلال کالونی ایک گنجان آباد علاقہ ہے جو ہائی ٹینشن الیکٹرک نیٹ ورک کے نیچے آباد ہےاِس حادثے میں ہلاک ہونے والا 10سالہ بچہ، اپنے مکان کی چھت پر کبوتر پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا یہ مکان ایکسٹرا ہائی ٹرانسمیشن وائرز کے نیچے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا چنانچہ ایکسٹر ا ہائی ٹینشن وائرز سے بچے کو کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اِس موقع پر، ریسکیو کی کوششوں کے دوران مزید دو افراد کو زخم آئےاِس اندوہناک حادثے پر ”افسوس“ کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاہمارا ایکسٹرا ہائی ٹینشن نیٹ ورک (EHT) ٹرانسمیشن نیٹ ورک مکمل طور پر درست حالت میں اور نیشنل الیکٹریسٹی اسٹینڈرڈز (National Electricity Standards) کے مطابق تھا۔

اہم خبریں سے مزید