• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈہم کونسل کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) اولڈہم کونسل کی جانب سے مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے کھلی فضا میں سینٹر قائم کر دیا۔ کونسل کی ڈپٹی میئر کونسلر جینی ہیریسن نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ وہ خود بھی یہاں آ کر ٹیسٹ سے مستفید ہو چکی ہیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت ہر خاص و عام کے لیے مفت فراہم کی گئی ہے، آپ پیدل چل کر آسکتے ہیں۔ صفائی کا بہترین انتظام ہے، ماسک اور سینی ٹائزر کی سہولت بھی موجود ہے اور اگر آپ کو رونا وائرس کی علامات نہیں بھی ہیں تب بھی آپ یہ ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، اسکے لیے نیشنل ہیلتھ سروس کی ویب سائٹ پر جا کر ٹیسٹ کے لیے وقت اور تاریخ کا تعین کیا جا سکتا ہے، آپ کو اپنی معلومات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹیسٹ کے نتائج بارے میں براہ راست آپ کو آگاہ کیا جائے۔ کمیونٹی کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔
تازہ ترین