• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 لوٹن ( نما ئندہ جنگ) چوہدری قیوم اور ممتاز خان کی والدہ کی نماز جنازہ بروز منگل مولانا حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کر دی گئی، اور انہیں سوگواروں کی موجودگی میں لوٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، متعدد شخصیات نے مرحومہ کے صاحبزادوں کے علاوہ بھائیوں حاجی چوہدری لال اور چوہدری لطیف خادم اولکر سے تعزیت کی ہے اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔ خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے لوٹن اسلامک کلچرل سوسائیٹی لوٹن سنٹرل ماسک کے عہدے داروں اور انتظامیہ کی جانب سے جملہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین