• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان سلیمان کا انتقال مقامی قبرستان میں تدفین

لوٹن ( نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کشمیر کے بزرگ رہنما اور سابق صدر لوٹن سنٹرل ماسک حاجی چوہدری محمد سلیمان کے جواں سال پوتے عثمان سلیمان جو پیر کے روز اچانک انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ بروز منگل خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن مولانا حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کردی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، قاری شبریز اختر، حافظ فیض عالم، چوہدری حاجی کالا خان، راجہ اعجاز کیانی ، چوہدری محمد بشیر، عارف چوہدری ، چوہدری محمد غالب اور چوہدری محمد عظیم پی ٹی آئی کے حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، چوہدری سرفراز تھوتھالوی اور ماسٹر چوہدری صابر، چوہدری خلیل احمد، صدر انتظامیہ لوٹن سنٹرل ماسک حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان، سنئیر عہدیدار حاجی چوہدری محمد قربان ، حاجی چوہدری نثار، چوہدری محمد شبیر ، ممتاز اکیڈمک جمیل احمد، ،، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صوفی ممتاز شامل ہیں۔

تازہ ترین