• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کل ہونگے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پنشنرز اور حاضر سروس سٹاف کے مسائل کے حل کیلئے مظاہرے تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں کل ہفتہ کو ہونگے۔ نیشنل بینک آف پاکستان آل پاکستان آفیسرز فیڈریشن کے صدر ناصر جنجوعہ، بینک آفیسرز ویلفیئر فیڈریشن کے صدر طارق چغتائی‘ بینک آفیسرز فیڈریشن پنجاب کے صدر سہیل چشتی‘ پنشنرز ایکشن کمیٹی اور ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے رہنمائوں عبدالرئوف خان، اظہر نذیر، محمد سلیم (لال کرتی) فخر بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں این بی پی کی تمام آفیسرز ایسوسی ایشنز اور پنشنرز کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم این بی پی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پنشنرز اور حاضر سروس سٹاف کے مسائل سے بینک انتظامیہ کے منحرف ہونے پر 11جولائی ہفتہ 4بجے سہ پہر پاکستان بھر کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلب کے باہر احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین