• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت ہے، جسٹس عمرعطاء بندیال

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ وکلاء کا ہاسٹل بہت اچھا بنا ہے، امید ہے یہاں ویڈیو لنک سہولت بھی دی جائےگی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ امید ہے وکلاء جلد ہی اپنے ہاسٹل سے ہی وڈیو لنک پر دلائل دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا نے ہمیں نئے آئیڈیاز پر سوچنے کا موقع دیا ہے، وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار کمپلکس میں بہترین سہولیات ہیں، ہم چاہتے ہیں اس کمپلکس میں بیٹھ کر وکلاء ویڈیو لنک سے اپنے دلائل دیں۔

تازہ ترین