• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی


حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ایک ایئر آفیسر کو ایئر مارشل اور دس افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ایئر وائس مارشل عامر مسعود کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے جبکہ دس ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ایئر وائس مارشل عامر راشد، ایئر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم، ایئر وائس مارشل محمد سرفراز، ایئر وائس مارشل کاظم حماد اور ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔ 

پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر، ایئر وائس مارشل آصف مقصود اور ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین