آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرے، نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کرے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکڑک کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں حافظ نعیم الرحمٰن سمیت جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ کے الیکٹرک 26لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، اس کا لائسنس منسوخ کرکے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔

انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف کل شام 4 بجے شاہراہ فیصل پر احتجاج کا بھی اعلان کیا اور شہریوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

قومی خبریں سے مزید