• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووسٹر میں پاکستان ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن

ووسٹر میں پاکستان ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا، آپشنل ٹریننگ کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ کیا۔ فزیکل سیشن کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کل سے دوروزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا۔

پاکستان ٹیم ان دنوں ووسٹر میں موجود ہے جہاں انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، جس کے لئے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ووسٹر میں آپشنل ٹریننگ کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

فزیکل سیشن کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور زور لگایا، کھلاڑی کل سے دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔

تازہ ترین