• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل FIA افسر پر الزامات کی چارج شیٹ اور اس کے جوابات

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے شوگر کمیشن کی تحقیقاتی جے آئی ٹی کے معطل افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفیٰ باجوہ جن پر شوگر مل کے مالکان سے ملی بھگت کا الزام تھا اور اس بنیاد پر وزارت داخلہ نے چارج شیٹ دی تھی، اُنہوں نے اس کا جواب وزارت کو بھیج دیا ہے جن میں ان پر لگائے گئے آٹھ الزامات کو بے بنیاد، غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی معطلی کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست بھی کی ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ ہمیں سجاد باجوہ کا جواب موصول ہوگیا ہے اور اس میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

تازہ ترین