کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر بھر میں فٹ پاتھوں سےتجاوزات کو فوری ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایسٹ ، ویسٹ اور ساوتھ زونز کے ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری، کی ہیں کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم نہ ہوئیں تومتعلقہ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز ذمہ دار ہوں گے ، انھوں نےمتنبہ کیا ہے کہ میں خود سرپرائز وزٹس کرکے صورتحال کا جائزہ لوں گا، لہذا فٹ پاتھوں پر موجود، کیبنز و دیگر تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔