• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی عذیر بلوچ کو اپنی پارٹی میں لانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی

پی ٹی آئی عذیر بلوچ کو اپنی پارٹی میں لانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی 


کراچی(آئی این پی) صوبائی وزراءسعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نان ایشو کو ایشوبنا کر ملک میں کورونا وائرس، بجلی بحران، آٹا اور چینی اسکینڈل، پیٹرول مافیا کے ہاتھوں بلیک میلنگ، پی آئی اے سمیت تمام ایشوز سے توجہ ہٹائی جارہی ہے، لیاری کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف نے بھی عذیر بلوچ کو ان کی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور خود موجودہ صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور علی زیدی نے ایک موجودہ رکن قومی اسمبلی کے بنگلے میں ان کی دعوتیں کی۔عارف علوی، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو پیپلز امن کمیٹی سے رابطے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ موجودہ نااہل،نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کے وزراء کی بیانات نے اس ملک کو عالمی سطح پر بدنام کردیا ہے اور ان کے سیلیکٹڈ وزیر اعظم اس وقت پاکستان کے ٹرمپ بنے ہوئے ہیں اور وہ ان کے فلسفہ پر عمل پیرا ہیں۔

تازہ ترین