آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت، گینگسٹر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، سوالات اٹھ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں درجنوں جرائم اور گزشتہ ہفتے 8 پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث گینگسٹر وکاس دوبے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں پولیس حراست میں ہلاک ہو گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ʼاے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر موہت اگر وال نے کہا کہ بھارت کے شمالی شہر کانپور کے قریب ہائی وے پر ان کی گاڑی الٹنے کے بعد وکاس دوبے نے پولیس افسران سے پستول چھینی تھی اور فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔پولیس افسر موہت اگر وال نے کہا کہ وکاس دوبے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔وکاس دوبے کے پولیس اور سیاستدانوں دونوں سے تعلقات تھے۔ بھارتی اپوزیشن نے پولیس مقابلے میں ان کی ہلاکت پر سوالات اٹھادیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ جعلی مقابلے میں وکاس کی ہلاکت سے بہت سارے رازدبادیے گئے ہیں ۔ اپوزیشن رہنمائوں، وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبے کئی انکشافات کرنے والے تھے اس لئے پولیس کے ذریعے اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کرادیا گیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید