• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای خدمت مرکز میں آرڈی اے ایریاز کے نقشے جمع ہوناشروع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کنٹرول ایریاز کے بھی نقشے کچہری میں کھلنے والے ای خدمت مرکز میں جمع ہو نا شروع ہو گئے ہیں ، آرڈی اے کے گریڈ سولہ کے ملازم کی باقاعدہ طور پر ای خدمت مرکز میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ، آرڈی اے کے بعض افسران نے ای خدمت مرکز کے قیام کے بعد سے آرڈی اے کے احاطہ میں ون ونڈو کیلئے 46لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سٹرکچر کو غیرضروری قرار دیدیا ہے اور کہا ہے یہ قومی پیسے کا ضیاع ہے لہٰذا مجوزہ فیبریکیٹڈ سٹرکچر پر فوری کام بند کروا دینا چاہئے کیونکہ جس بیسمنٹ پر یہ فیبریکیٹڈ سٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے اس بیسمنٹ میں پہلے ہی ون ونڈو آپریشن چلتا رہا ہے لہٰذا وہ جگہ ہی ون ونڈو آپریشن کیلئے کافی ہے ۔
تازہ ترین