آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسپیکر سندھ اسمبلی کے چوکیدار کی خودکشی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کی ہے، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔

متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھا، گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دبائو کا ذکر نہیں کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید