• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی کے ساتھ بڑھتے مسائل انسانی بقا کیلئے خطرہ ہیں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ بڑھتے مسائل انسانی بقا کیلئے خطرہ ہیں۔

عثمان بزدار نے  آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آبادی میں اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ بڑھتے مسائل انسانی بقا کے لئے خطرہ ہیں، اس سال آبادی کے عالمی دن کا موضوع ’کورونا کی وبا میں خواتین کی صحت کا تحفظ‘ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا دن منایا جارہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے۔

آبادی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔

تازہ ترین