ڈگری میں اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر شہر و مضافات کے کئی علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مار کربڑی تعداد میں ممنوعہ قسم کے غیرملکی سگریٹ اور چھالیہ برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ٹیم کے سربراہ سید مومن شاہ کی سربراہی میں گزشتہ روز کئی دکانوں پر چھاپے مار کر غیرملکی سگریٹ اور چھالیہ برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اس موقع پر ٹیم کے سربراہ سید مومن شاہ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل ہوکر شہر کی دکانوں پر فروخت ہونے والی مختلف برانڈ کی سگریٹوں کے ڈنڈے،پان پراگ چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ہیںچھاپہ مار ٹیم کے سربراہ کے مطابق مذکورہ دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈگری سینٹرل جیل میں ایک قیدی پپر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ جیل حکام نے اس کی ہلاکت کا سبب کرونا وائرس بتایا ہے۔ جیل حکام کے مطابق ڈگری کا رہائشی جو قتل کے الزام میں حیدرآباد سینٹرل جیل میں قید تھا اور اس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔اس کی لاش ڈگری لائی گئی اور ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے بعد تدفین کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری شہر کی نظیر شاہ کالونی کے رہائشی شاہد ولد جمیل آرائیں جس کے خلاف سال 2011ء میں ڈگری تھانے میں بشیراحمد ولد ولی محمد غوری کے قتل کیس میں حیدرآباد جیل میں قید تھا۔جہاں اسے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اسےلمس اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کی میت ڈگری لائی گئی جہاں ایس او پیز کے تحت ڈگری کے قریب گوٹھ غازی خان چانگ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
ڈگری میں دو معصوم بچے تین سالہ لڑکی .دو سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ڈگری سب ڈویژن کےتعلقہ کے جی ایم کے علاقے کاچھیلو فارم میں ہاری ڈیون کولہی کی تین سالہ بیٹی گھر کے باہر کھیلنے نکلی تو پانی کے گڑھے میں جا گری اور ڈوب کرہلاک ہوگئی.گوٹھ جمعہ خان ببرمیں ہاری ڈیوجی کولھی کا 2 سا لہ بیٹا وشال گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے واٹر کورس میں گرکر ہلاک ہوگیا۔ دیھ 189 کے رہائشی ہاری اللہ بخش جروار زرعی زمین پر پانی لگارہا تھا کہ اچانک سانپ نے ڈس لیا۔اسے فوری طور پر ورثاء نے تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا۔جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کرکے متاثرہ شخص کی زندگی بچائی۔
ڈگری میں موٹر سائیکلوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چند روز قبل نادرا آفس کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم افرادچوری کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلاتً کے مطابق ایک شخص تلسی ولد ارجن کولہی جو میرواہ گورچانی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ اسکی موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 ماڈل 2015 بلیک کلر نادرا آفس کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم چور اسے لے کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شخص نے ڈگری تھانے پر اطلاع دے دی ہے۔ مگر تاحال پولیس چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد نہیں کراسکی ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں رینج کی پروموشن کمیٹی نے رینج کے 19 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی.۔ پروموشن کمیٹی ڈی آئی جی کی سربراہی میں ایس ایس پی جاوید بلوچ، ایس ایس پی عامر عباس شاہ ، ایس ایس پی عبداللہ احمد اور ڈی ایس پی ایڈمن محمد منٹھار بھیو پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمہ پولیس میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی. اور پولیس افسران و جوانوں کی حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ ، ان کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے افسران و جوان اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں. اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔