• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے سینیٹائزر، ماسک کی ایکسپورٹ بھی ہونے لگی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینیٹائزر سے ماسک تک یا تو مل ہی نہیں رہے ہوتے یا بلیک ہو رہے ہوتے، آج ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ‎میڈ اِن پاکستان کے منصوبوں کو ‎وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ہم سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان زونز میں ٹیکنالوجی، انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی، 10 سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔

تازہ ترین