• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن جیتےتو بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے، اینٹونی بلنکن

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے مشیر کا کہنا ہے کہ اگر بائیڈن انتظامیہ انتخابات جیت گئی تو بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائے گی اورمسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کے حالیہ بھارتی قانون پر بھی اپنے تحفظات پیش کرے گی۔

واشنگٹن میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں امریکی خارجہ پالیسی پر بات چیت کرتے ہوئے ،جوبائیڈن کے مشیر اینٹونی بلنکن نے کہا کہ انکے پاس بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیرمیں آزادی نقل و حرکت، آزادی اظہار رائے پر پابندی، شہریت قانون سے متعلق حقیقی خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیڈن انتظامیہ انتخابات جیت گئی تو اس معاملے پر بھارت سے بات کرے گی۔

اینٹونی بلنکن نےیہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کی حکمت عملی بڑے پیمانے پر ناکام ہوئی ہے۔

تازہ ترین