• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف تحقیقات کروانا، رپورٹ جاری کرنا جگر والوں کا خاصہ ہے، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہباز گل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کروانا، رپورٹ جاری کرنا جگر والوں کا خاصہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ حوصلہ اور جگر صرف عمران خان کے پاس ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ یہ ظرف اور حوصلہ آپ میں نہ کبھی تھا نہ ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مافیاز کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں، پٹرول بحران پر حکومتی رویے نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ملی بھگت سے پٹرول کے ذریعے قوم سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔

تازہ ترین