• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل 70 سال سے فلسطینیوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہے، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین و کشمیر ویبنار کا انعقاد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوکیا گیا جس میں پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر مشتاق احمد، علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری، لیاقت بلوچ، عبد اللہ گل،صابر ابو مریم نے شرکت کی، فلسطین سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی شریک ہوئے ایران سے معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد مرندی، ڈاکٹر فواد ایزادی، ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناڈولو نیوز ایجنسی کے نمائندہ افتخار گیلانی، لبنان سے حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم موسوی، فلسطینیوں کے حق واپی کی عالمی تنظیم کے ڈائرکٹر عبد المالک، ملیشیا سے اسلامک آرگنائزیشن کے سینئر رہنما داکٹر عزمی عبد الحمید، اور انڈونیشیاء سے وائس آف فلسطین کے صدر مجتھد ہاشم نے شرکت کرتے ہوئے آن لائن خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل ستر سال سے فلسطینیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے بلکہ عالمی قوانین کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

تازہ ترین