• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی میں گوشت کی دکانیں بندکی جائیں، کمیونٹی رہنما

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) اوورسیز کمیونٹی رہنما چوہدری محمدرفیق، عباس بٹ،ظہیر الدین،حاجی عبدالحلیم،حامد حلیم، انجینئر عثمان علی خان، چوہدری محمد افسر، امجد امین بوبی،شفقت اقبال تبسم، کونسلر عمران حمید ملک،کونسلر سردار محمد آصف،حاجی محمد منیر، حمید بٹ،لیاقت علی چوہدری، سید جاوید احمد شاہ ،شمیم احمد ودیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر صحت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کوٹلی میں گوشت کی تمام دوکانوں کو بند کیا جائے اور ان پر پابندی عائد کی جائےکیونکہ قصاب عوام کو گندہ بوسیدہ حرام گوشت فروخت کررہے ہیںجس کے کھانے سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،رہنمائوں نے کہا کہ انتظامیہ کے زیر سایہ قصاب سر عام مضر صحت گوشت فروخت کر کے مختلف بیماریاں پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، کمیونٹی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں گوشت کی دوکانوں کو بند کیا جائے اور عوام کو صاف ستھرا تازہ گوشت مہیا کرنے کے لئے گوشت کے اسٹورز کھولے جائیں تاکہ ریاست میں بیماریوں سے پاک صحت مندانہ ماحول قائم کیا جائے ۔عوام کو صاف ستھرا تازہ گوشت مہیا کرنے کیلئے حکومتی سطح پر انتظامات کئے جائیں۔ قصاب گوشت انتہائی مہنگا فروخت کر تے ہیںاور دوعانوں پر صفائی کے کوئی انتظامات نہیں ہوتے،بھتہ مافیا نے ریاست کا نظام خراب کر رکھا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر میں گوشت کے حکومتی سطح پر انتظامات کئے جائیں۔
تازہ ترین