کراچی (ٹی وی رپورٹ)جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بہن لندن میں انتقال کرگئیں ۔ میرشکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ۔
یاد رہے تین ماہ پہلے میرخلیل الرحمٰن کے صاحبزادے اور میر شکیل الرحمٰن کے بھائی میر جاوید رحمٰن بھی انتقال کرگئے تھے ۔ میرشکیل الرحمان ان دنوں 34سال قبل خریدی گئی نجی پراپرٹی کے معاملے پر کرپشن کے جھوٹے الزامات میں تقریباً 4 ماہ سے نیب کی قید میں ہیں۔
ادھر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس ) نے میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ اور میر خلیل الراحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے اے پی این ایس دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کی فیملی کے ساتھ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی یہ گھڑی ایسے وقت ایسے وقت آئی ہے جب میر شکیل الرحمٰن پابند سلاسل ہیں اور انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جارہا اس طرح وہ اپنی بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکتے۔
اے پی این ایس نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور انہیں بلند درجات عطا فرمائے۔