• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی خوشیوں کو دوسروں پر انحصار نہ کرنے دیں: سونیا حسین

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی خوشیوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہئے نہ کہ اپنی خوشیوں کو دوسروں پر انحصار کرنے دینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرتا یہ پیغام بھی لکھا۔


سونیا حسین نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی عورت بنیں جو کسی کا پیچھا نہیں کرتی، اپنی خوشی کیلئے کسی پرانحصار نہیں کرتی اور جسے کسی کی توثیق اور منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘

سونیا حسین نے لکھا کہ خوشی اور اطمینان ایسی کیفیات ہیں جنہیں آپ اپنے اندر تلاش کرتے ہیں۔

ادکارہ نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ باس ہیں، غلام نہیں۔‘

28 سالہ اداکارہ اکثر وبیشر ایسے معنی خیز پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا پاکستان کے معروف ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ادکارہ پاکستانی فلموں مور، آزادی میں اپنی جاندار اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث مختصر عرصے میں نام بنانے میں کامیاب رہیں۔ سونیا کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن ہے۔

تازہ ترین