• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیلئے اقدامات کرنے پر وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے پر وہ تمام صوبوں اور وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے متعلق کہا تھا کہ وبا پھیلے گی لیکن ہم پھیلنے سے روک سکتے ہیں اور ہم نے کوششوں سے اس وبا کو کسی حد تک کنٹرول کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے اس طرح کی کامیابی کچھ حد تک ملی ہے، مجھے لگتا ہےکہ ہم وقت سے پہلے اپنی فتح کا اعلان کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بیچ میں مسائل آئے تھے جس میں لوگوں کو اسپتالوں میں جگہ نہیں ملی اور ہم نے بہت سے اسپتالوں میں کورونا کے لیے جگہیں بنائی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ دیگر صوبوں کے مقابلے میں ڈبل ہے، جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آتی مکمل قابو پانا مشکل ہے، سندھ میں ابھی جو ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اس سے ابھی مطمئن نہیں ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس 11268 بیڈز موجود ہیں، ہم نے اپنی پوری تیاری کی ہے مگر اب تک ہم مطمئن نہیں ہیں، لوگ ٹیسٹ کروائیں ہم پر پریشر آئے گا تو ہم اپنی صلاحیت بڑھائیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شاید مریض کو معلوم ہی نہ ہوں کہ اسے کورونا ہے، مگر وہ پھیلا رہا ہوگا، اُنہوں نے این او سی کے حوالے سےکہا کہ کافی عرصے سے این سی او سی کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

اُنہوں نے سوال کیا کہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سروس کے نام سے کوئی ادارہ وزیراعظم نے بنایا ہے؟، ٹڈیوں کا مسئلہ پچھلے سال شروع ہوا تھا سندھ حکومت نے کردار ادا کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے خود ٹڈیوں سے متاثر جگہوں کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، ٹڈیاں وفاق کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین