آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، وزیر اعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ یو اے ای، سعودی عرب اور امریکا  کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے ۔

وزیر اعظم ہائوس نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازعہ میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں آواز بلند کی، جبکہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید