• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ اسٹیشن میں مسافر ٹرین سے ایک شخص کی لاش ملی، شناخت نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کینٹ پر لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او عبد الوقاص کے مطابق مسافر کے پاس سے ٹکٹ اور شناختی کارڈنہیں ملا ہے تاہم اسکے پاس جناح اسپتال لاہور کے کچھ لیٹر ملے ہیں جس پر اسکا نام شفیع اور عمر45برس درج ہے،انہوں نے بتایاکہ ا ب تک یہ بھی نہیں پتہ چل سکا کہ متوفی ٹرین میں کس اسٹیشن سے بیٹھا تھا،انہوں نے بتایا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ متوفی بیمار تھا اور اسکی موت طبعی ہے،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر دی۔

تازہ ترین