• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مہنگادودھ،سرکاری نرخ94روپے،انتظامیہ عملدرآمدکرانےمیں ناکام

کراچی:مہنگادودھ،سرکاری نرخ94روپے،انتظامیہ عملدرآمدکرانےمیں ناکام


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دودھ اور دہی کی مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کو روکنے میں انتظامیہ ناکام ہے، شہر میں اتوار کو بھی دودھ فروشوں نے اپنی مرضی کی قیمتوں پر فروخت جاری رکھی جس پر شہریوں نے احتجاج کیا اور وزیراعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز دودھ دہی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ دریں اثنا کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ دودھ فروشوں کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کی اجاز ت نہیں دی جائیگی، دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے ہے جو اسکی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی تمام ڈپٹی کمشنرز نے دودھ مہنگا فروخت کر نے والے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس میں ہفتہ کو کی جانے والی کارروائی میں 76 دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس میں چار لاکھ 56ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور دودھ فروشوں سمیت کسی ناجائز منافع خور کے ساتھ رعایت نہ کریں سخت کارروائی کریں۔ کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ سرکاری قیمت 94 روپے فی کلو ہے شہری اس سے زائد ادا نہ کریں۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ منافع خوروں کی نشاندہی کریں کارروائی ہوگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ شہری کمشنر کراچی کے کنٹرول روم کے نمبر 99205634 پر شکایت کریں۔

تازہ ترین